عمر قید کی سزا کاٹنے والے گینگسٹرکوشادی کیلئے12 گھنٹے کی آزادی مل گئی

Sep 26, 2026 | 10:33:AM
عمر قید کی سزا کاٹنے والے گینگسٹرکوشادی کیلئے12 گھنٹے کی آزادی مل گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے بدنام زمانہ گینگسٹر مین پال ڈھلہ کو اپنی کمبوڈیائی پارٹنر سے شادی کے لیے 12 گھنٹے کی کسٹڈی پیرول مل گئی۔
بھارتی ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والے مین پال ڈھلہ کو اپنی کمبوڈیائی پارٹنر میٹا چان سے شادی کے لیے جیل سے باہر جانے کی اجازت دی گئی، شادی کی تقریب جیل کے قریب واقع ایک فارم ہاؤس میں منعقد ہوئی جہاں گینگسٹر کو پولیس کی سخت نگرانی میں رکھا گیا،مین پال ڈھلہ کو صبح 8 بجے سے شام 8 بجے تک جیل سے باہر رہنے کی اجازت ملی، شادی کی تقریب مکمل ہوتے ہی اسے پولیس کی نگرانی میں دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
مین پال ڈھلہ کو مجموعی طور پر 22 مقدمات کا سامنا ہے، جن میں قتل کے الزامات بھی شامل ہیں، وہ 2007 اور 2010 میں درج تین مقدمات میں سزا سنائے جانے کے بعد حصار جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے، اس پر جیل میں قید کے دوران ایک شخص کو قتل کرنے کا الزام بھی ہے۔
مین پال ڈھلہ کو جولائی 2018 میں حصار سینٹرل جیل سے چھ ہفتوں کی پیرول ملی تھی، تاہم پیرول ختم ہونے سے قبل ہی وہ مبینہ طور پر فرار ہوگیاتھا،اگست 2018 میں اس نے سونو کمار کے نام سے جعلی شناخت استعمال کی اور بھارت سے فرار ہو کر کمبوڈیا پہنچ گیا جہاں اس نے اپنی شناخت تبدیل کرنے کے بعد کاروبار شروع کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیشنل فیس لیس سینٹر کاقیام؛ ٹیکس گزار اور ٹیکس افسر کا براہ راست رابطہ ختم

مین پال ڈھلہ کی گرفتاری اور بھارت واپسی کے لیے پولیس نے مرکزی تفتیشی بیوروسے بھی مدد طلب کی، پولیس کی درخواست پر نومبر 2024 میں سی بی آئی نے اس کے خلاف انٹرپول ریڈ نوٹس حاصل کیا اور تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے حکام سے رابطہ کیا،کئی سال تک فرار رہنے کے بعد مین پال ڈھلہ کو گزشتہ سال کمبوڈیا سے بھارت لایا گیاتھا جہاں اسے دوبارہ قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔