ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان
امریکا ایرانی شرائط تسلیم کرلے تو آبنائے ہرمز دوبارہ کھول دیں گے،مسئلے کے حل کیلئے اسلام آباد ایم او یو کو بنیاد بنایا جاسکتا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ملک میں دوبارہ داخلے اور معائنے کی اجازت دے گا۔
امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اس بات کی تصدیق کی کہ ایران اقوامِ متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کے لیے تیار ہے، اگر معائنہ کار ایران آ کر معائنہ کرنا چاہتے ہیں تو اس مخصوص معاملے پر مذاکرات کے دوران باہمی اتفاق اور معاہدے تک پہنچا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنل فیس لیس سینٹر کاقیام؛ ٹیکس گزار اور ٹیکس افسر کا براہ راست رابطہ ختم
ایرانی صدر نے مزیدکہاکہ امریکا کیساتھ براہ راست بات اعتماد کے شدید فقدان کے باعث ممکن نہیں،امریکا ایرانی شرائط تسلیم کرلے تو آبنائے ہرمز دوبارہ کھول دیں گے،مسئلے کے حل کیلئے اسلام آباد ایم او یو کو بنیاد بنایا جاسکتا ہے،جوہری پروگرام مکمل طور پر ختم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،امریکا کو یہ یقین دہانی کرانا ہوگی کہ اس کا مقصد ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا نہیں۔