جمہوریہ کانگو میں فوجی طیارہ گرگیا، 2 اعلیٰ افسروں سمیت 14 افراد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)جمہوریہ کانگو میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں 2 اعلیٰ فوجی افسران سمیت 14 افراد ہلاک ہو گئے۔
ترجمان کانگو فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک افراد میں سربراہ فوجی عدالت اور مسلح افواج کے آڈیٹر جنرل بھی شامل ہیں، طیارہ حادثے میں وفد کے 12 ارکان اور طیارے کے عملے کے افراد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ شہر کِک وٹ سے دارالحکومت کنشاسا واپسی کے دوران فنی خرابی کے باعث گر تباہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ نے ایران کی 7 روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی