پاکستانی پرچم کا احترام، بنگلہ دیشی کپتان نگار سلطانہ نے دل جیت لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)میدان میں مقابلہ، دلوں میں محبت، بنگلہ دیشی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان کا پاکستانی پرچم کے احترام کا خوبصورت منظر وائرل ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان نِگار سلطانہ نے پاکستانی پرچم کا احترام کرکے لاکھوں دل جیت لیے ہیں۔
جاپان میں جاری ایشین گیمز میں نِگارسلطانہ نےگرتے پاکستانی پرچم کو سنبھال کر بھائی چارے کی مثال قائم کردی۔
مزید پڑھیں:ایشین گیمز کرکٹ میں نیپال کا افغانستان کو ہرا کر بڑااپ سیٹ
صحافی کے سوال پر نگار سلطانہ نے جواب دیا کہ پرچم کا احترام ضروری ہے، پاکستان اور بنگلہ دیش کے پرچم میں کوئی فرق نہیں، دونوں ہمارے لیے برابر ہیں۔
بنگلہ دیش ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان کا پاکستانی پرچم سنبھالنے کا منظر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔
نِگار سلطانہ کا خوبصورت اقدام، کھیل کے میدان میں رواداری اور باہمی احترام کی روشن مثال بن گیا۔