ایشین گیمز کرکٹ میں نیپال کا افغانستان کو ہرا کر بڑااپ سیٹ

Sep 26, 2026 | 09:12:AM
ایشین گیمز کرکٹ میں نیپال کا افغانستان کو ہرا کر بڑااپ سیٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایشین گیمز کے کرکٹ ایونٹ میں نیپال نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے ہرا کر اپ سیٹ کر دیا ہے ۔

جاپان میں جاری ایشین گیمز کرکٹ میچ میں افغانستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنا سکی، افغانستان کی جانب سے فیصل خان اور نجیب اللہ زدران نے 30، 30 رنز کی اننگز کھیلی۔

مزید پڑھیں:ایشین گیمز ٹی20: نیپال نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

نیپال کی جانب سے کوشل بھرٹل نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ للت راج بنشی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں نیپال نے پراعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف 16 گیندیں قبل 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

 اس کامیابی کے ساتھ نیپال نے گروپ اے میں اہم کامیابی اپنے نام کرلی۔