سعودی عرب کی سلامتی : پاکستان اور ترکیہ کے دفاعی سربراہان کا اہم اجلاس، مکہ دفاعی معاہدے کے تحت فوری تعاون پر اتفاق

Sep 26, 2026 | 08:43:AM
سعودی عرب کی سلامتی : پاکستان اور ترکیہ کے دفاعی سربراہان کا اہم اجلاس، مکہ دفاعی معاہدے کے تحت فوری تعاون پر اتفاق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اجلاس ہوا جس میں شرکاء  نے  معاہدے کے عہد و پیمان کو مؤثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کا عزم کیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی مدد کا طریقہ کار طے کرنے کے سلسلے میں سعودیہ، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس ہوا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق اجلاس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل سلجوق اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:پاکستان ، سعودی عرب ، ترکیہ کا اتحاد کسی ملک کیخلاف نہیں :شہباز شریف کا اقوام متحدہ میں خطاب

 اجلاس میں سکیورٹی صورتحال اور مملکت سعودی عرب کو درپیش خطرات کا جائزہ لیا گیا، شرکاء نے مکہ مکرمہ، شہری آبادی اور اقتصادی تنصیبات پر حملوں کی مذمت کی،آئی ایس پی آر کے مطابق  شرکاء نے سعودی مسلح افواج کی مستعدی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں،  مملکت کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے سعودی افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

 اجلاس میں تینوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے ، عسکری رابطہ کاری اور دفاعی صلاحیتوں کے انضمام کو بہتر بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا،شرکاء نے تینوں ممالک کے عوام اور مسلح افواج کے درمیان دیرینہ تعلقات اور باہمی اعتماد کو سراہا، شرکاء نے معاہدے کے عہد و پیمان کو مؤثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کا عزم کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء  نے کہا کہ  اجلاس دفاعی شراکت داری مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔