مکہ دفاعی اتحاد کا سعودی سلامتی کیلئے تمام ضروری اقدامات کی حمایت کا اعلان

Sep 25, 2026 | 09:11:AM
مکہ دفاعی اتحاد کا سعودی سلامتی کیلئے تمام ضروری اقدامات کی حمایت کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) مکہ دفاعی اتحاد نے سعودی سلامتی کیلئے تمام ضروری اقدامات کی حمایت کا اعلان کردیا۔

نیویارک میں سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے وزرائےخارجہ کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں مکہ مکرمہ اور سعودی عرب میں شہری و اقتصادی تنصیبات پر حملوں کی مذمت کی گئی ۔ شرکا نے واضح کردیا کہ سعودی عرب کو اپنے دفاع کیلئےمناسب اقدامات کا حق حاصل ہے۔

مکہ معاہدے کے کسی ایک فریق پر جارحیت تمام فریقوں پر حملہ تصور ہوگی، مکہ معاہدے کے تحت جنرل سیکریٹریٹ، کمیٹیوں اور ورکنگ گروپس کے قیام میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ریاستوں کی خودمختاری کے احترام اور اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر زور دیا گیا ۔ خطے میں بحری جہاز رانی کی سلامتی اور آزادی یقینی بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔ پاک سعودیہ ترک وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

 یہ بھی پڑھیں:80 ممالک کا آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ، ایران، حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق اِس حوالے سے سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے چیفس آف سٹاف کا ہنگامی اجلاس ہوگا جس میں حمایت کے طریقہ کار اور اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

نائب زیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ وزرائےخارجہ ملاقات میں مکہ دفاعی معاہدے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، مکہ دفاعی معاہدے کے تحت ادارہ جاتی ڈھانچے کے قیام پر تبادلہ خیال کیا ۔ بولے ملاقات میں علاقائی وعالمی سلامتی کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔