ایران مذاکرات کیلئے تیار ہے لیکن طاقت کی زبان قبول نہیں کرے گا، ایرانی صدر

Sep 25, 2026 | 08:59:AM
ایران مذاکرات کیلئے تیار ہے لیکن طاقت کی زبان قبول نہیں کرے گا، ایرانی صدر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کو دوٹوک پیغام دیا ہے کہ ایران مذاکرات کیلئے تیار ہے لیکن طاقت کی زبان قبول نہیں کرے گا۔

ایرانی صدر نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایران نے کسی ملک پر حملہ نہیں کیا بلکہ اپنے دفاع میں کارروائیاں کیں، امریکا جسے تباہ کرنا چاہتا ہے اس پر دہشت گردی کا الزام لگا دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کیلئے کسی سے اجازت کی ضرورت نہیں، ایران خطے میں سلامتی کیلئے شراکت چاہتا ہے، ہمسایوں کو بھی مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:امریکا اور ایران اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی طرف واپس آئیں: چینی صدر

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی دھمکی آمیز تقریر سُننے کے بعد انہوں نے جواب دینے کا فیصلہ کیا، اقوام متحدہ میں اپنی تیار تقریر سے ہٹ کر تقریر کی۔