اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کاوش میمن)اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔
ایک ہفتے کے دوران سٹیٹ بنک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 ارب 6 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا نمایاں اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ ذخائر 1 کروڑ 13 لاکھ ڈالر اضافے سے 21 ارب 40 کروڑ ڈالر ہوگئے، جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 81 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے۔
ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر 1 کروڑ 94 لاکھ ڈالر اضافے سے 26 ارب 80 کروڑ ڈالر ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:مکہ دفاعی اتحاد کا سعودی سلامتی کیلئے تمام ضروری اقدامات کی حمایت کا اعلان
ہفتہ وار بنیادوں پر ذخائر میں 3 ارب 6 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔