امریکا اور ایران کے وفود کی ڈیڈ لاک ختم کرنے کی کوششیں

Sep 25, 2026 | 09:02:AM
امریکا اور ایران کے وفود کی ڈیڈ لاک ختم کرنے کی کوششیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 امریکا اور ایران کے وفود کی ڈیڈ لاک ختم کرنے کی کوششیں، جنگ ختم کرنے کے لیے مرحلہ وار طریقہ اپنانے پر مذاکرات کیے۔

ایران امریکا مذاکرات کے حوالے سے باخبر ذرائع نے خبرایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ  نیویارک میں امریکی اور ایرانی مذاکرات کار جنگ سے مرحلہ وار نکلنے پر غور کر رہے ہیں۔

خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق کئی ماہ کی جنگ کے بعد امریکا اورایران مرحلہ وار معاہدے کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

خبر ایجنسی کےمطابق ڈیل کے تحت ایران آبنائےہرمز کھولےگا اورامریکا کی جانب سے ایران کی اقتصادی ناکہ بندی ختم کی جائے گی۔

 یہ بھی پڑھیں:ایران مذاکرات کیلئے تیار ہے لیکن طاقت کی زبان قبول نہیں کرے گا، ایرانی صدر

خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ  ایران محصولات میں لچک کا اشارہ دے رہا ہے، لیکن آبنائے ہرمز کے معاملے پر نہیں۔

 ایک سینیئر ایرانی عہدیدار نے کہا کہ تعطل ختم کرنے کا سب سے قابلِ عمل طریقہ مرحلہ وار معاہدہ ہوسکتا ہے۔

امریکا کےسابق مذاکرات کار ڈینس راس کا کہناہے کہ مڈٹرم الیکشنز سےپہلے دونوں ملکوں کے درمیان معاہدہ ہونے کا امکان30 فیصد ہے۔