اسلام آبادمیں آج کن علاقوں میں بجلی بند رہے گی؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں آج متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔
آئیسکو نے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے باعث مخصوص فیڈرز پر بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کیا ہے،کمپنی کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے بجلی کی فراہمی چند گھنٹوں کے لیے معطل رہے گی۔
سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں کمپنی نے بتایا کہ صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک مختلف علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں:اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے
کمپنی نے بجلی کی عدم فراہمی اور عارضی بندش سے شہریوں کو ہونے والی پریشانی پر معذرت کا اظہار کرتے ہوئے صارفین کے لیے ہیلپ لائن نمبر جاری کیا ہے۔