فون بیچنے یا مرمت کیلئے دینے سے پہلے ذاتی ڈیٹا کیسے محفوظ رکھیں

Sep 25, 2026 | 10:23:AM
فون بیچنے یا مرمت کیلئے دینے سے پہلے ذاتی ڈیٹا کیسے محفوظ رکھیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ٖڈیسک)اگر آپ اپنا موبائل فون بیچنے یا مرمت کیلئے دینے کا ارادہ رکھتے ہیں تو اسے دوسرے شخص کے حوالے کرنے سے پہلے اپنی ذاتی معلومات کے تحفظ کے لیے چند اہم اقدامات ضرور کریں، اپنی ذاتی معلومات محفوظ رکھنے کیلئے فون دینے سے پہلے درج ذیل اقدامات کئے جا سکتے ہیں۔
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق صرف فون کو فیکٹری ری سیٹ کرنا بعض صورتوں میں کافی نہیں ہوتا، کیونکہ جدید سافٹ ویئر کی مدد سے حذف کیا گیا ڈیٹا دوبارہ حاصل کیے جانے کا خدشہ موجود رہتا ہے۔
فون کو دوسرے شخص کے حوالے کرنے سے پہلے فیکٹری ری سیٹ ضرور کریں تاہم ری سیٹ سے قبل یہ بھی یقینی بنائیں کہ فون میں موجود اہم ڈیٹا کا بیک اپ لے لیا گیا ہے۔

ری سیٹ کرنے سے پہلے تصدیق کریں کہ فون کا ڈیٹا مکمل طور پر انکرپٹڈ ہے۔ جدید اسمارٹ فونز میں ڈیٹا انکرپشن ذاتی معلومات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
اضافی احتیاط کے طور پر فیکٹری ری سیٹ کے بعد فون میں کچھ غیر حساس تصاویر یا ویڈیوز منتقل کرکے دوبارہ ری سیٹ کیا جاسکتا ہے۔ اس عمل سے پرانے ڈیٹا تک رسائی مشکل بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔
فون دینے سے پہلے اپنے گوگل، ایپل، سام سنگ یا دیگر تمام اکاؤنٹس کو سائن آؤٹ کرکے فون سے ہٹا دیں۔ اس کے بعد فون کو فیکٹری ری سیٹ کریں تاکہ آپ کی ذاتی معلومات اور اکاؤنٹس محفوظ رہیں۔
فیکٹری ری سیٹ سے پہلے ضروری تصاویر، ویڈیوز، رابطہ نمبرز اور دیگر اہم فائلوں کا بیک اپ ضرور بنائیں۔ یہ ڈیٹا گوگل ڈرائیو، آئی کلاؤڈ، میموری کارڈ یا کمپیوٹر میں محفوظ کیا جاسکتا ہے۔فون بیچنے یا کسی اور شخص کے حوالے کرنے سے پہلے چند منٹ کی یہ احتیاط آپ کی ذاتی معلومات کو غیر ضروری رسائی سے محفوظ رکھنے میں مدد دے سکتی ہے۔