داخلوں کاہدف پورانہ کرنےوالے سکول سربراہان کو آخری وارننگ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنیدریاض )لاہور کے 170 سکولوں کے سربراہان کو 31 اکتوبر تک داخلوں کا ہدف مکمل کرنے کی آخری وارننگ جاری کردی گئی۔
لاہور کے 170 سکول داخلوں کا ہدف مکمل کرنے میں ناکام رہے ہیں،ان سکول سربراہان کو 31 اکتوبر تک داخلوں کا ہدف مکمل کرنے کی آخری وارننگ جاری کردی گئی ہے اورداخلوں کا ہدف پورا نہ کرنے والے سکول سربراہان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
گورنمنٹ ہائی سکول کورٹ خواجہ سعیدمیں 277 طلباہدف سے کم ہیں،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جلو موڑ میں 217 طالبات کے داخلے کم ہیں،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مغلپورہ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لکھو ڈیر،گورنمنٹ کنیئرڈ گرلز ہائی سکول ایمپرس روڈ اورگورنمنٹ گرلز ہائی سکول گلشن پارک میں بھی داخلے کم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بادل برس پڑے،موسلادھاربارش سے موسم خوشگوارہوگیا
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گھوڑے شاہ ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گورنر ہاؤس ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول غازی آباد اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گڑھی شاہو کے علاوہ گورنمنٹ ہائی سکول نسبت روڑ،باٹا پور،مراکہ کوارٹر،لدھکے اوچے اورچونگ ملتان روڈمیں بھی داخلوں کاہدف پورانہیں ہوسکا۔