پی ٹی آئی لانگ مارچ، فیض آباد میں تمام ہوٹلز بند کرادیئے گئے  

Sep 25, 2026 | 11:35:AM
پی ٹی آئی لانگ مارچ، فیض آباد میں تمام ہوٹلز بند کرادیئے گئے  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر فیض آباد میں تمام ہوٹلز بند کرا دیئے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فیض آباد اڈے کے آس پاس تمام ہوٹلز بند کر ادئیے گئے ہیں جبکہ ریسٹورینٹس اور دکانداروں کو آج شام تک دکانیں بند کرنے کی ہدایات کر دی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فیض آباد پر مسافر خانے اور ٹرانسپورٹ اڈے بھی آج رات تک بند کرنےکی ہدایات کر دی گئی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:علیمہ خان  کیس۔۔ !عدالت سے بڑی خبر سامنے آ گئی

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ وفاقی وزرا کی جانب سے واضح طور پر کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد میں کسی صورت داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اس حوالے سے مقامی انتظامیہ کی جانب سے انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں اور پنڈی اسلام آباد آنے والے تمام اہم راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کیا جا رہا ہے۔