انشورنس کمپنیوں نے 2025 کے دوران 10 لاکھ سے زائد کلیمز ادا کیے

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے انشورنس انڈسٹری کی ڈیٹا رپورٹ جاری کردی

Sep 25, 2026 | 11:45:AM
 انشورنس کمپنیوں نے 2025 کے دوران 10 لاکھ سے زائد کلیمز ادا کیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے انشورنس انڈسٹری کی ڈیٹا رپورٹ جاری کردی۔

ایس ای سی پی کی جانب سے انشورنس انڈسٹری کے ادا کیے گئے کلیمز کا ڈیٹا پہلی بار جاری کیا گیاہے،سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سےجاری کی گئی ڈیٹا رپورٹ کے مطابق انشورنس کمپنیوں نے سال 2025 کے دوران 10 لاکھ سے زائد کلیمز ادا کیے۔
ایس ای سی پی کے مطابق لائف انشورنس سیکٹر میں مجموعی طور پر 410 ارب روپے کے کلیمز ادا کیے گے،نان لائف انشورنس کمپنیوں نے 132 ارب روپے کے کلیمز ادا کیے،لائف انشورنس کمپنیوں نے وفات سے متعلق 33 ہزار سے زائد کلیمز ادا کیے،نان لائف کمپنیوں نے صحت اور حادثات کے سات لاکھ 20 ہزار سے زائد کلیمز نمٹائے۔
ایس ای سی پی کے مطابق موٹر انشورنس کے دو لاکھ 82 ہزار سے زائد کلیمز ادا کیے گئے ،آگ اور املاک سے متعلق تقریباً 11 ہزار کلیمز نمٹائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:داخلوں کاہدف پورانہ کرنےوالے سکول سربراہان کو آخری وارننگ جاری

 چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر سدھوکے مطابق انشورنس کمپنیوں کے کلیمز کی تفصیلات جاری کرنے سے احتساب بڑھے گا، کلیمز کی ادائیگی بیمہ پالیسی ہولڈرز کے اعتماد کے لیے اہم ہے،انشورنس صنعت کا مجموعی پریمیم 15 فیصد بڑھ کر 778 ارب روپے ہوگیا،انشورنس صنعت کے اثاثے 4.1 ٹریلین روپے تک پہنچ گئے،ڈیجیٹل ذرائع سے کی گئی انشورنس کا پریمیم 71 فیصد اضافہ ہوا۔