سینئر اداکار راشد محمود کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سینئر اداکار راشد محمود کی بیماری اوربیروزگاری کی ویڈیو وائرل ہونے پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے انہیں ملاقات کیلئے بلا لیا۔
راشد محمود نے اپنی بیماری اور بیروزگاری سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جو تیزی سے وائرل ہوگئی۔
اس وائرل ویڈیو کلپ میں سینئراداکار کا کہنا تھا کہ میں5 مہینوں سے مہروں کی تکلیف میں مبتلا ہوں،دل کا مریض پہلے ہی تھا، پچھلے 5 مہینوں سے کوئی کام نہیں ہے، میڈیا ہم نے ایجاد کیا، ہم نے دنیا کو بتایا کہ برصغیر میں ڈرامہ کسی کہتے ہیں۔
راشدمحمودنے کہاتھا ساری زندگی ہم نے اس ملک سے جڑ کے زندگی گزاری ہے، لیکن اب تکلیف میں ہیں اور کام بند ہے۔
مہنگائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سینئراداکار کا کہنا تھا کہ مہنگائی بڑھ گئی ہے کئی دنو ں بعد گاڑی میں مہنگا پیٹرول ڈلوایا، حکومت کو عوام کو سہولت دینی چاہیے، آپ قوم کو تکلیف دے کر اپنے لیے آسانیاں کررہے ہیں، بہت ہوگیا ہے اب اس قوم پر رحم کیجئے۔
یہ بھی پڑھیں:بیماربہن کی عیادت؛میرانے برطانوی ویزے کیلئے اپیل کردی
سینئر اداکار کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیر اطلاعات پنجاب کی جانب سے راشد محمود کو ملاقات کیلئے بلایا گیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔