کےپی میں گورنر راج کیلئے مشاورت ہوئی ہے،PTI لانگ مارچ ختم کرنیوالی ہے: فیصل کریم کنڈی

Sep 25, 2026 | 12:52:PM
کےپی میں گورنر راج کیلئے مشاورت ہوئی ہے،PTI لانگ مارچ ختم کرنیوالی ہے: فیصل کریم کنڈی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کے لیے مشاورت ہوئی ہے، گورنر راج ماضی میں بھی لگے ہیں یہ کوئی غیر آئینی اقدام نہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ اب راہِ فرار اختیار کر رہے ہیں، پی ٹی آئی آج یا کل لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان کر دے گی۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے لیے پی ٹی آئی کی کوئی تیاری نہیں ہے، یہ اسلام آباد پر چڑھائی کی باتیں کرتے ہیں لیکن ان کے لوگ خود گرفتاریاں دے رہے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:احتجاج نہ کیا جائے،عمران خان کے بیٹے کی اپیل! اہم وجہ بھی بتادی

فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ گورنر راج کا امکان بھی ہے اور آئین میں اس کی گنجائش بھی ہے، صوبے میں امن و امان کی صورتحال دیکھیں اور لانگ مارچ دیکھیں، صوبےمیں کرپشن، لاقانونیت اور دہشتگردی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پولیس کو ٹائیگر فورس بنانا چاہتی ہے، آپ چاہتے ہیں کہ آئی جی، ڈی آئی جیز اور ڈی پی او کی تقرریاں یہ خود کریں، اس قسم کے ایکٹ کے خلاف ہم دیوار بنیں گے۔