لاہوربورڈ نے رزلٹ کارڈز کی ہارڈ کاپی جاری کرنے کا سلسلہ ختم کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنید ریاض)لاہوربورڈ نے رزلٹ کارڈز کی ہارڈ کاپی جاری کرنے کا سلسلہ ختم کردیا۔
اب انٹرمیڈیٹ رزلٹ کارڈز ہارڈ فارم کے بجائے سافٹ فارم میں جاری ہوں گے،لاہورتعلیمی بورڈ نے تمام متعلقہ تعلیمی اداروں کواس فیصلے سے آگاہ کردیا۔
ترجمان لاہور بورڈکے مطابق ریگولر امیدواروں کے رزلٹ کارڈ متعلقہ اداروں کے پورٹل پر بھجوا دیئے گئے ہیں،پرائیویٹ امیدوار ویب سائٹ سے رزلٹ کارڈڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والوں کا کریمینل ریکارڈ چیک کرنے کافیصلہ
ترجمان لاہور بورڈکے مطابق رزلٹ کارڈ پر موجود کیو آر کوڈ کے ذریعے آن لائن تصدیق کی جاسکتی ہے،رزلٹ کارڈز کی سافٹ کاپی سے طلبہ کو ریکارڈ تک فوری اور آسان رسائی حاصل ہوگی،ہارڈ کاپی ختم ہونے سے لاہور بورڈ کے پرنٹنگ اور ڈاک کے اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی،رزلٹ کارڈز کی پرنٹنگ اور ترسیل ختم ہونے سے بورڈ کو کروڑوں روپے کی بچت ہوگی۔