یوٹیوب صارفین کیلئے متعدد نئے اے آئی فیچرز متعارف

Sep 25, 2026 | 14:01:PM
 یوٹیوب صارفین کیلئے متعدد نئے اے آئی فیچرز متعارف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)یوٹیوب نے نئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس فیچرز متعارف کرادیئے ۔
کمپنی کی جانب سے ان فیچرز کا اعلان سالانہ میڈ آن یوٹیوب ایونٹ میں کیا گیا،متعارف کرائے گئے فیچرز سے صارفین کے لیے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم میں مواد کو ڈسکور کرنے سمیت ویڈیوز کی تیاری کا عمل تبدیل ہو جائے گا،ان میں سے ایک اہم فیچر آسک یوٹیوب فیچر ہے جس سے صارفین کے لیے ویڈیو دیکھنے کے دوران سوالات پوچھنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
یہ ٹول پراڈکٹ سرچز میں بھی معاونت فراہم کرے گا اور صارف کی ترجیحات کے مطابق مواد کی ریکومینڈیشنز پیش کرے گا،اس فیچر کو ٹی وی دیکھتے ہوئے وائس کمانڈ کے ذریعے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔
یوٹیوب کی جانب سے کاسٹیوم فیڈز کا فیچر بھی متعارف کرایا جا رہا ہے جس سے صارفین ہوم پیجز کو سادہ ٹیکسٹ پروموٹس کے ذریعے اپنی دلچسپی، مزاج یا عادات کے مطابق تیار کرسکیں گے,کمپنی کی جانب سے کہاگیاہے کہ اس فیچر میں پلیٹ فارم کی جانب سے ایسی ویڈیوز اور اپ ڈیٹس کو نئی ریکومینڈیشنز میں دکھایا جائے گا جو صارف چاہتا ہوگا،یہ فیچر سب سے پہلے امریکا میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہوربورڈ نے رزلٹ کارڈز کی ہارڈ کاپی جاری کرنے کا سلسلہ ختم کردیا
ایک نیا اے آئی ٹول کانٹینٹ کری ایٹرز کے لیےبھی متعارف کرایا جار ہا ہے جو صارفین کو کسی ویڈیو کی ایڈیٹنگ کے تمام مراحل کو ٹیکسٹ پروموٹس کے ذریعے مکمل کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔
یوٹیوب میں اے آئی پر مبنی کمنٹ موڈریشن کا فیچر بھی متعارف کرایا جا رہا ہے جبکہ لائیو اسٹریمز میں آٹومیٹک ٹرانسلیشن اور صارف کے چہروں یا آواز کے غلط استعمال سے تحفظ کے لیے بھی ٹولز جلد دستیاب ہوں گے۔