ایشین گیمز،اشعب عرفان نے بھارتی حریف کو شکست دے کر میڈل یقینی بنالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )ایشین گیمز میں اشعب عرفان نے بھارتی حریف کو شکست دے کر پاکستان کا ایک اور میڈل یقینی بنادیا۔
ایچی ناگویا میں جاری ایشین گیمز کے مینز سنگلز اسکواش ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں محمد اشعب عرفان نے بھارتی حریف ویر چوٹانی کو 1-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی پالی۔
محمد اشعب عرفان کی جیت کا اسکور 11-6، 8-11، 3-11 اور 3-11 رہا۔
سیمی فائنل میں محمد اشعب عرفان کا مقابلہ بھارت کے ہی ٹاپ سیڈ کھلاڑی سے ہوگا۔
MUHAMMAD IRFAN ADVANCES TO THE SEMIFINAL! Pakistan’s Muhammad Irfan has defeated Veer Chotrani of India by 3-1 in the Men’s Singles Quarterfinal at the 20th Asian Games, Aichi-Nagoya 2026. With the victory, Irfan moves into the semifinal of the Squash competition. https://t.co/SKUwX26LUd
— Pakistan Olympic Association (@NOCPakistan) September 25, 2026
پاکستان اسکواش ٹیم کے کوچ فہیم گل نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان ایک اور میڈل کا حقدار ہوگیا ہے۔
فہیم گل نے کہا کہ سیمی فاننل میں بھی اشعب عرفان سے بہترین پرفارمنس کی امید ہے، اگر شکست ہوتی ہے تو پھر بھی وہ برانز میڈل وصول کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلی گیم ہارنے کے بعد جس طرح اشعب نے شاندار کم بیک کرکے کوارٹر فائنل جیتا ہے، وہ لاجواب پرفارمنس ہے، اس کامیابی سے اس کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور اب سیمی فائنل جیت کر فائنل میں بھی پہنچنے کی کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ ایشین گیمز میں پاکستان کو اب تک ویمنز کرکٹ ٹیم اور مکسڈ مارشل آرٹس ایونٹ کی ساٹھ کلو گرام کیٹگری میں عاصم خان نے برانز میڈل دلا رکھا ہے۔