بیماربہن کی عیادت؛میرانے برطانوی ویزے کیلئے اپیل کردی

Sep 25, 2026 | 11:22:AM
بیماربہن کی عیادت؛میرانے برطانوی ویزے کیلئے اپیل کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ میرا نے اپنی بیمار بہن کی عیادت کیلئے لندن کی ایمبیسی سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ویزا جاری کرنے کی اپیل کردی ۔
اداکارہ نے یہ اپیل ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
 اداکارہ میرا کا اپنے ویڈیو بیان میں کہناتھا کہ میں اس وقت نیویارک میں ہوں ، لندن ایمبیسی اور پاکستانی حکام سے اپیل کرتی ہوں کہ میری بہن شائستہ عباس کینسر کی آخری سٹیج پر ہیں ، میری والدہ شفقت بیگم اور بھائی سید حسین عباس لندن میں ہیں ، میں اپنی بہن شائستہ سے ملنا چاہتی ہوں ، مجھے  انسانی ہمدردی کے ناطے برطانیہ کاویزا جاری کیا جائے ۔


اداکارہ نے اپنی درخواست براہِ راست برطانوی وزیراعظم، سیکرٹری خارجہ اور پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے نام بھی بھیجی ہے،انہوں نے حکام سے استدعا کی کہ موجودہ نازک صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی ویزا درخواست پر ہمدردانہ غور کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف بالی ووڈ اداکار مشتاق خان انتقال کر گئے
واضح رہے کہ اداکارہ میرا کو ماضی میں بھی برطانوی ویزے کے حصول میں مشکلات کا سامنا رہا ہے، جس کے باعث وہ کئی سال سے لندن کا سفر نہیں کر سکیں، اس بار انہوں نے اپنی بہن کی سنگین طبی حالت کے پیش نظر ایک بار پھر انسانی بنیادوں پر برطانوی ویزہ دینے کی اپیل کی ہے۔