چمن سیکٹر پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد طالبان ہلاک

Sep 25, 2026 | 11:54:AM
چمن سیکٹر پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد طالبان ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( احمد منصور ) سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے چمن سیکٹر پر دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، جس میں متعدد طالبان ہلاک ہو گئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق چمن سیکٹر میں پاک افغان سرحدی علاقے پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، اس کارروائی میں متعدد افغان طالبان ہلاک ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ افغانستان کی جانب سے چمن سیکٹر پر جارحیت کی کوشش کی گئی، جس پر سکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کی، پاک فوج نے اشتعال انگیز فائرنگ کا مؤثر اور بھرپور جواب دے کر دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے۔

 یہ بھی پڑھیں:امریکا اور ایران کے وفود کی ڈیڈ لاک ختم کرنے کی کوششیں

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افواج نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے جارحیت کرنے والی افغان طالبان رجیم کی پوسٹوں کو کواڈ کاپٹر اور مارٹر فائر سے ملیا میٹ کردیا۔

پاکستانی افواج کی جوابی کارروائی نے افغان طالبان جیسے مکار دشمن کی دراندازی کا منصوبہ مکمل طور پر ناکام بنا دیا۔

سکیورٹی فورسز افغان سرزمین سے پاکستان کی حدود میں ہونے والی ہر دراندازی کا بروقت اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

اس سے قبل گلستان سیکٹر میں بھی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔