ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والوں کا کریمینل ریکارڈ چیک کرنے کافیصلہ

Sep 25, 2026 | 13:00:PM
ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والوں کا کریمینل ریکارڈ چیک کرنے کافیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی )ایل ٹی وی،ایچ ٹی وی اورپی ایس وی لائسنس رکھنے والوں کا کریمینل ریکارڈ چیک کرنے کافیصلہ کرلیاگیا۔
لاہورمیں رجسٹرڈ کمرشل گاڑیوں،ہیوی وہیکلز اور بسز کے ڈرائیورز کا ریکارڈ چیک کیا جائےگا،ایک بس ڈرائیور کا کریمینل ریکارڈ سامنے آنے پر تمام کمرشل بسز اور ہیوی ٹریفک کے اڈوں سے ڈرائیورزکی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں،متعلقہ ڈرائیور پر 27 ڈکیتی،چوری اور مہلک حادثات کے مقدمات درج تھے۔
سی ٹی اولاہور عبدالرحیم شیرازی کاکہناہے کہ لاری اڈوں سے ڈرائیورز کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں،متعلقہ ڈرائیور پر 27 ڈکیتی،چوری ،مہلک حادثات کے مقدمات درج تھے۔

 یہ بھی پڑھیں: انشورنس کمپنیوں نے 2025 کے دوران 10 لاکھ سے زائد کلیمز ادا کیے
سی ٹی اولاہورکے مطابق کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لائسنسز کیساتھ سی آر او چیکنگ بھی جاری ہے،ڈرائیورز کی تفصیلات لیکر کریمنل ریکارڈ ہولڈرڈرائیور کاڈیٹا اپڈیٹ کیاجائےگا،کریمینل ریکارڈ ہولڈر ڈرائیورزکے لائسنسز منسوخ اور گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔
؎