ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( حاشر وڑائچ)انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پروٹوکول توڑنے اور پولیس پر تشدد کے مقدمے میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو کل بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے آج ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو طلب کیا تھا، تاہم اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے دونوں کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔
عدالت کی جانب سے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی عدم پیشی پر اظہار برہمی کیاگیا،جج طاہرعباس سپرانے کہاکہ میں کیس کو کل کیلئے رکھ رہا ہوں دونوں کو بذریعہ ویڈیو لنک پیش کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والوں کا کریمینل ریکارڈ چیک کرنے کافیصلہ
واضح رہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج ہے۔