امریکا کو جنگ کے خاتمے و آبنائے ہرمز کھولنے کا 7 روزہ پلان پیش کر دیا: عباس عراقچی 

Sep 25, 2026 | 09:47:AM
امریکا کو جنگ کے خاتمے و آبنائے ہرمز کھولنے کا 7 روزہ پلان پیش کر دیا: عباس عراقچی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران نے امریکا کو جنگ کے خاتمے، آبنائے ہرمز کھولنے اور ایٹمی پروگرام پر جامع مذاکرات کے لیے 7 روزہ پلان پیش کر دیا۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا ہے کہ تجاویز امریکا اور ایران کے درمیان دستخط کی گئی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) سے مماثلت رکھتی ہے۔

 ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کی آمادگی کی صورت میں ایران تجاویز پر فوری عمل درآمد کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’’بجلی بند رہے گی‘‘

عباس عراقچی کے مطابق تجاویز امریکا کو ثالثوں کے ذریعے پیش کی گئی ہیں، جن پر اتفاق ہونے کی صورت میں 7 روز میں آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی اور مذاکرات کا آغاز ہو جائے گا۔