امریکا محاصرہ اور جارحیت ختم کرے تو آبنائے ہرمز کھول دیں گے: ایرانی صدر

Sep 12, 2026 | 10:26:AM
 امریکا محاصرہ اور جارحیت ختم کرے تو آبنائے ہرمز کھول دیں گے: ایرانی صدر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا محاصرہ اور جارحیت ختم کرے تو آبنائے ہرمز کھول دیں گے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے انڈین میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امریکا جنگ سے مقاصد حاصل نہ کرسکا تو بحری محاصرے کا راستہ اختیار کیا، ایران امریکی جارحانہ اقدامات سے ڈرنے والا نہیں۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ بحری راستہ ایران کی زندگی کا واحد انحصار نہیں، امریکا کی خام خیالی ہے کہ بحری ناکہ بندی سے ایران ہتھیار ڈال دے گا۔

  یہ بھی پڑھیں:چینی گاڑیوں کی امریکا میں انٹری؟ٹرمپ کے اعلان دنیا میں ہلچل مچا دی !

انہوں نے کہا کہ پیر کو عرب ممالک کے وزرائے خارجہ عمان میں اجلاس کریں گے، اجلاس میں ایران اور عمان آبنائے ہرمز میں مشترکہ بحری راستے سے متعلق معاہدے پر دستخط کریں گے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ معاہدہ عالمی میری ٹائم آرگنائزیشن کو بھی پیش کیا جائے گا، اجلاس میں وہ ممالک بھی شریک ہوں گے جن کی سرزمین سے ایران پر حملے ہوئے۔