سعودی عرب کے یوم الوطنی پر اسلام آباد میں سعودی سفارتخانہ کی خصوصی تقریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
( انور عباس) سعودی عرب کے اسلام آباد سفارت خانہ میں ناظم الامور نائف بن حمود بن ملافخ نے کہا ہے کہ سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ مشترکہ دفاعی معاہدہ اجتماعی سلامتی، دفاعی تعاون کے فروغ اور خطے میں استحکام کے قیام میں مشترکہ کردار ادا کرنے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے ۔
آج اسلام آباد میں 96 ویں یوم الوطنی عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے ناظم الامور نائف بن حمود بن ملافخ نے کہا کہ پاک سعودی اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ 2025 پاک سعودی دیرینہ شراکت داری میں ایک نئی سٹریٹجک جہت کا اضافہ ہے۔
اس تقریب میں پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ ایاز صاد نے عشائیہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا، ہم سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ اور مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ کے حوالے سے پاکستان کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔خطے کی جنرل ڈیٹرنس اور مشترکہ سالمیت کے لئے مشترکہ عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
پاکستان میں سعودی ناظم الامور نائف بن حمود بن ملافخ نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان دو طرفہ تعلقات میں حالیہ پیش رفت اور 2025 میں طے پانے والے اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے نے دیرینہ شراکت داری میں نئی اسٹریٹجک جہت کا اضافہ کیا ہے ۔ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ بھی اس سفر میں اہم قدم کی حیثیت رکھتا ہے۔
سعودی عرب کے 96 ویں یوم الوطنی کے موقع پر سفارت خانے نے "عدنان بطبعنا" کے عنوان سے عشائیے کا انتظام کیا تھا ۔

تقریب کے آغاز میں سیاسی، سماجی سفارتی شخصیات کی موجودگی میں سعودی عرب اور پاکستان کے قومی ترانے بجاے گئے ۔ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی ویڈیو پیغام پیش کیا گیا۔ جس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے حرمین شریفین کے تحفظ اور سعودی عرب کی سالمیت و علاقائی خودمختاری کے دفاع کے اپنے عزم کی تجدید کی۔
اپنے خطاب میں سعودی ناظم الامور نائف بن حمود بن ملافخ نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مضبوط تعلقات صرف گہری تاریخی بنیادوں تک محدود نہیں ہیں۔ سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ مشترکہ دفاعی معاہدہ اجتماعی سلامتی، دفاعی تعاون کے فروغ اور خطے میں استحکام کے قیام میں مشترکہ کردار ادا کرنے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

نائف بن حمود بن ملافخ نے واضح کیا پاک سعودی اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ 2025 پاک سعودی دیرینہ شراکت داری میں ایک نئی اسٹریٹجک جہت کا اضافہ کیا ہے۔
سعودی ناظم الامور نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات کی ایک اہم خصوصیت ہے کہ یہ ہمارے موجودہ دور میں تبدیلیوں اور چیلنجز کے ساتھ خود کو ہم آہنگ کرتے ہوئے مسلسل پیش رفت کر رہے ہیں۔

اس موقع پر مہمان خصوصی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہم اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ اور مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ کے حوالے سے پاکستان کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
ہم خطے کی جنرل ڈیٹرنس اور مشترکہ سالمیت کے لئے مشترکہ عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
سعودی عرب عالمی استحکام، اقتصادی تحرک اور روحانی طاقت کا ستون ہے، پاک سعودی بھائی چارہ روایتی سفارتکاری سے بڑھ کر ابھرا ہے عشائے میں پاکستانی فنکاروں جابر عباس اور مبشرہ نے عربی و اردو نغموں کا فیوزن پیش کیا جس کو شائقین نے بیحد سراہا اور دل کھول کر داد دی۔
مہمانوں نے ملکر کیک بھی کاٹا۔