سڑکیں فوڈ ڈیلیوری بوائز کیلئے علاقہ غیر بن گئیں، مختصر عرصہ میں 62 ڈیلیوری بوائے لٹ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی بھٹہ) فیصل آباد میں کھانا گھروں پر پہنچانے والے ڈیلیوری بوائز کو سڑکوں پر لوٹنا فیشن بن گیا۔ پانچ درجن سے زیادہ فوڈ ڈیلیوری برائے سڑکوں پر لٹ گئے۔ پولیس نے ان مظلوم مزدوروں کے لٹنے کا خاموشی سے تماشا دیکھا۔ سڑکین فوڈ ڈیلیوری بوائز کے لئے علاقہ غیر بن گئیں۔
فیصل آباد میں اس سال 62 ڈیلیوری بوائز کے ساتھ راہزی کے وارداتیں رپورٹ ہوئیں ۔
تھانہ سرگودھا روڈ 7،تھانہ مدینہ ٹاؤن 5،تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ میں 8 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
تھانہ چک جھمرہ 4،سمن آباد 3،بٹالہ کالونی 2،تھانہ صدر 9،ٹھیکریوالہ کے علاقہ میں 2 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
تھانہ ساندل بار،سٹی جڑانوالہ،صدر جڑانوالہ کے علاقہ میں 2دو وارداتیں رپورٹ ہوئیں ۔
کھرڑیانوالہ 3،بلوچنی 3 صدر سمندری 2 کے علاقہ میں 2 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ۔
تھانہ نشاط آباد،پیپلز کالونی،ستیانہ،بچیانہ کے علاقہ میں۔ 1 ایک واردات رپورٹ ہوئی ۔
پولیس نے ان سب وارداتوں کی شکایات ملنے پر مقدمے تو درج کئے لیکن کچھ ہی ملزموں کو پکڑ سکی۔
یہ بھی پڑھیئے: طوفانی بارش اور فلیش فلڈ ؛ دو بچے جاں بحق، 15 مکان تباہ، مویشی بہہ گئے