ڈیزل 2روپے 63پیسے سستا، پیٹرول کی قیمت جانیے

Sep 24, 2026 | 22:45:PM
ڈیزل 2روپے 63پیسے سستا، پیٹرول کی قیمت جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  کمی کردی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل 2 روپے 63 پیسے فی لیٹر سستاکر دیا،ڈیزل کی فی لٹر قیمت 412روپے 12پیسے ہو گئی۔

اسی طرح  پٹرول 84 پیسے فی لیٹر سستاہو گیا،پیٹرول کی نئی قیمت 389روپے 28پیسے ہو گئی۔

پیٹرولیم ڈویژن نے 25ستمبر کیلئے قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔