ایشئین گیمز میں ہاکی اور سکواش میں پاکستان کی پیش قدمی، سوئمر اور سپرنٹر فارغ ہو گئے، ٹیبل ٹینس، فینسگ میں بھی شکست
Stay tuned with 24 News HD Android App
ا(ارسلان حسین )یشین گیمز 2026، پاکستانی ایتھلیٹس کی 24 ستمبر کی کارکردگی سامنے آگئی ہے۔
سوئمنگ
پاکستان کی تیراک مشعل عائشہ حیات ایوب 50 میٹر فری اسٹائل کی ہیٹ ون میں تیسری پوزیشن پر رہیں۔ مشعل عائشہ حیات ایوب نے 50 میٹر فری اسٹائل ہیٹ میں 30.04 سیکنڈز کا وقت لیا۔ مشعل عائشہ حیات ایوب 36 تیراکوں میں مجموعی طور پر 30 ویں نمبر پر رہیں۔
پاکستان کے حمزہ آصف 50 میٹر بٹر فلائی کی ہیٹ فائیو میں دسویں نمبر پر رہے۔ حمزہ آصف 50 میٹر بٹر فلائی میں 26.37 سیکنڈز کا وقت لیا، مجموعی طور پر 47 میں 36 ویں پوزیشن تک پہنچ سکے۔
فینسنگ
فینسنگ میں محمد وقاص کو پول ٹو کے تمام چھ مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
فینسنگ میں عبدالمصویر کو بھی پول فائیو کے تمام چھ مقابلوں میں شکست ہوئی۔
ٹیبل ٹینس
ٹیبل ٹینس میں محمد خان کو تھائی لینڈ کے تیتھاپھت پریچایان کے ہاتھوں 0-4 سے شکست ہو گئی۔ ٹیبل ٹینس میں طحہ بلال بھی راؤنڈ ون میں راشد کے ہاتھوں 0-4 سے ہار گئے۔
سکواش
سکواش مکسڈ ڈبلز راؤنڈ آف 16 میں پاکستان کو ہانگ کانگ کے ہاتھوں 0-2 سے شکست ہوئی۔ سکواش مکسڈ ڈبلز راؤنڈ آف 16 میں پاکستان نے جاپان کو 2-1 سے شکست دے دی۔
نور زمان نے کویت کے عمار الطمیمی کو 3-0 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل جیت لیا۔
محمد عرفان نے سعودی عرب کے محمد النفسان کو 3-0 سے شکست دے دی۔
باکسنگ
باکسنگ میں پاکستانی باکسر ماریا کو منگولیا کی یسوجن اویونٹسگ سے شکست ہوئی، یہ مقابلہ ریفری نے ٹیکنیکل ناک آؤٹ قرار دے کر روک دیا۔
کشتی رانی
روئنگ میں اسد اقبال لائٹ ویٹ مینز سنگل سکلز فائنل بی میں دوسری پوزیشن پر رہے۔ اسد اقبال نے فائنل بی میں 7 منٹ 6.72 سیکنڈز کا وقت ریکارڈ کیا۔
کبڈی
کبڈی میں پاکستان کو ایران کے ہاتھوں 30-51 سے شکست ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیئے: پاکستان کے کبڈی کے شائقین کو ایشئین گیمز میں غیر متوقع صدمہ
ہاکی
ہاکی میں پاکستان نے چین کو 3-0 سے شکست دے دی۔ پاکستان نے چین کے خلاف مینز پول بی میچ میں 3-0 سے کامیابی حاصل کی۔
سو میٹر ریس
ایتھلیٹکس میں فائقہ ریاض 100 میٹر راؤنڈ ون کی ہیٹ تھری میں پانچویں نمبر پر رہیں۔
فائقہ ریاض نے 100 میٹر میں 11.96 سیکنڈز کا وقت لیا، مجموعی طور پر فائقہ 28 اتھلیٹس میں 19 ویں پوزیشن پر تھیں۔ فائقہ ریاض کا 11.96 سیکنڈز کا وقت پاکستان بیسٹ ہے۔