لاہور کے ایک ہی علاقہ میں 84 ڈکیتیاں کرنے والے گروہ کا سرغنہ پکڑا گیا
کیپشن: سمیر ڈکیت کی گرفتاری کے بعد ڈولفن کی تحویل میں بنائی گئی فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب دیسک) لاہور کے ایک ہی علاقہ میں 84 ڈکیتیاں کرنے والے گروہ کا سرغنہ پکڑا گیا۔
ڈولفن اسکواڈ نےشیرا کوٹ سے ڈکیتی، چوری اور راہزنی جیسے سنگین جرائم میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔
ڈولفن فورس کے ترجمان نے بتایا کہ انٹیلی جنس بیس آپریشن کر کے گرفتار کئے گئے ڈکیت کا نام سمیر ہے اور وہ ایک گروہ کا سرغنہ ہے۔ اس گروہ نے شہر کے ایک ہی علاقے شیرا کوٹ میں مجموعی طور پر 84 وارداتیں کیں جبکہ اس کے خلاف مختلف سنگین جرائم کے مقدمات بھی درج ہیں۔
پولیس نے ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شیرا کوٹ کے حوالے کردیا۔
یہ بھی پڑھیئے: فیک ویڈیو کیس میں عظمیٰ بخاری عدالت میں بیان دینے پہنچ گئیں، فیلک جاوید سے شدید جھڑپ