پاکستان میں دراندازی کی ناپاک جسارت کرنے کی سزا، کئی افغان طالبان جہنم پہنچا دیئے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے گلستان سیکٹر میں افغان طالبان ریجیم کی جارحیت کی کوشش کو پاکستان آرمی کے جوانوں نے بری طرح ناکام بنا دیا۔ پاکستان کی سخت کارروائی میں متعدد افغان طالبان ہلاک ہو گئے ہیں۔
ااج جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پاکستان کے عسکری زرائع نے بتایا ہے کہ افغانستان پر غیر قانونی قابض افغان طالبان ریجیم کی جانب سے سرحدی علاقے گلستان سیکٹر پر جارحیت کی کوشش کی گئی۔ پاکستانی فورسز کے جوان پہلے ہی مکمل تیار تھے۔ پاکستان کی کارروائی میں افغان طالبان کی بارڈر فورس کا شدید نقصان ہوا ہے۔
سیکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی سے افغان طالبان کی پاکستان کی حدود میں گھسنے کی کوشش بری طرح ناکام ہو گئی۔
سیکیورٹی فورسز نے پاکستانی حدود میں داخل ہونے اور جارحیت کی ناپاک کوشش سامنے آنے پر مؤثر جوابی کارروائی کی، پاکستان کی شدید جوابی کارروائی کے نتیجے میں متعدد افغان طالبان ہلاک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیئے: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز اور افغان طالبان کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے تاحال جاری ہے۔
عسکری ذرائع نے بتایا کہ سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز مکمل طور پر چوکس ہیں۔
سیکیورٹی فورسز افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کی حدود میں ہونے والی ہر دراندازی کا بروقت اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتی ہیں ۔



