جنرل اسمبلی: درجنوں ممالک نے نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کردیا، ہال خالی ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران درجنوں ممالک نے بائیکاٹ کردیا۔
نیتن یاہو کے خطاب کے دوران درجنوں ممالک کے مندوبین کی جانب سے بائیکاٹ کیا گیا جس کے باعث ہال تقریباً خالی ہوگیا۔
ایرانی وفد معنی خیزانداز میں شہید لیفٹیننٹ جنرل قاسم سلیمانی کی تصویر ڈیسک پر رکھ کرہال سےچلا گیا۔
خطاب میں نتین یاہو نے دعویٰ کیا کہ وقت دور نہیں جب ایرانی عوام حکومت کا تختہ الٹ دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:علیمہ خان کیس۔۔ !عدالت سے بڑی خبر سامنے آ گئی
انہوں نےاسٹارلنک ڈیوائس دکھا کر ایران میں انٹرنیٹ کی فراہمی پر زور دیا اور لبنان میں حزب اللہ رہنماؤں کو شہید کرنے کیلئے استعمال پیجر بھی دکھائے۔
اس کے علاوہ اسرائیلی وزیراعظم نے حماس کی حمایت پر ترک صدر کو ظالم حکمران کہا جب کہ قطر پربھی چوٹ ماری اور ظہران ممدانی کو یہود مخالف نیویارک مئیر قرار دیا۔
دوسری جانب یو این اجلاس کے دوران اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب نے اوچھی حرکت کرتے ہوئے ایرانی مندوب کے پاس جاکر اسٹارلنک ڈیوائس دکھائی اور جملے کسے تاہم ایرانی اہلکار نے اسرائیلی مندوب کو نظرانداز کردیا۔