ہالی ووڈ اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر کی موت کیسے ہوئی؟وجہ سامنے آ گئی

Sep 25, 2026 | 16:06:PM
ہالی ووڈ اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر کی موت کیسے ہوئی؟وجہ سامنے آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فلم ’’آئس پرنسس‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی امریکی اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر کی موت کی وجہ سامنے آ گئی۔
36 سالہ اداکارہ 16 اگست کو امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔
امریکی حکام کے مطابق اداکارہ کی موت  فینٹانیل، 4-ANPP، الپرازولم، میتھوکاربامول اور کواٹیاپائن کے زہریلے اثرات کے باعث ہوئی،یہ تمام چیزیں ادویات اور کیمیکلز ہیں جن میں سے کچھ عام بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال ہوتی ہیں جبکہ کچھ انتہائی خطرناک اور جان لیوا منشیات ہیں۔
گرین وِل کاؤنٹی کورونر آفس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی موت کو حادثاتی قرار دیا گیا ہے،جنوبی کیرولائنا کے گرین وِل کاؤنٹی کورونر آفس کی جانب سے جاری پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ہیڈن پنیٹیئر کے جسم میں کئی ادویات کے زہریلے اثرات پائے گئے،پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی موت ایک حادثہ تھی، چوٹ یا دیگر کسی چیز کے ایسے کوئی آثار نہیں ملے جو ان کی موت کا سبب بنے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:بیماربہن کی عیادت؛میرانے برطانوی ویزے کیلئے اپیل کردی
واضح رہے کہ ہیڈن پنیٹیئر امریکی ٹی وی سیریز کے علاوہ مختلف فلموں میں بھی کام کر چکی تھیں۔