سرگودھا میں 4 ہزار سے زائد ماحول دوست چڑیاں بازیاب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )سرگودھا میں محکمہ وائلڈ لائف نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ہزار سے زائد ماحول دوست چڑیاں بازیاب کر لیں۔
وائلڈ لائف حکام کے مطابق ملزمان مختلف علاقوں میں جال لگا کر چڑیوں کو پکڑتے اور انہیں مختلف شہروں میں فروخت کرتے تھے۔
وائلڈ لائف رینجرز نے کارروائی کے دوران 4 ہزار سے زائد چڑیاں قبضے میں لے لیں۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے بیٹے کی اپیل،بڑا پیغام جاری
حکام کا کہنا ہے کہ ماحول دوست چڑیوں کے غیر قانونی شکار میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی جاری ہے اور چڑیوں کا شکار کرنے والے گروہ کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔
وائلڈ لائف حکام کے مطابق بازیاب کی گئی چڑیوں کو کھلی فضا میں آزاد کیا جائے گا، جبکہ ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔
سرگودھا میں جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار کے خلاف کریک ڈاؤن بھی تیز کر دیا گیا ہے۔