مہنگائی میں 0.99 فیصد اضافہ،سالانہ شرح 11.92 فیصد پر پہنچ گئی
ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی،ایل پی جی کی قیمتوں میں 1.55 فیصد اضافہ ہوا،حالیہ ہفتے میں20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 10 اشیاء سستی اور 21 کی قیمتیں مستحکم رہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم )ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں مزید 0.99 فیصد اضافہ ہوگیاجس کے کے بعد مجموعی سالانہ مہنگائی کی شرح بڑھ کر 11.92 فیصد ہوگئی۔
وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ 10 اشیاء سستی اور 21 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
رپورٹ کےمطابق ایک ہفتے میں 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،حالیہ ہفتے میں 10 اشیاء سستی اور 21 کی قیمتیں مستحکم رہیں، بجلی کی مد میں پہلی سہ ماہی چارجز میں18.76 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد سہ ماہی بجلی چارجز6.45سے بڑھ کر 7.66 روپے فی یونٹ ہوگئے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انڈے 2.02 اور لہسن 1.56 فیصد مہنگا ہوا،ایل پی جی کی قیمتوں میں 1.55 فیصد اضافہ ہوا،دال مسور 0.75 اور چکن 0.72 فیصد مہنگا ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:’’سپر ایل نینو‘‘ سے 4 لاکھ 51 ہزار اموات؟ماہرین نے خبردارکردیا
رپورٹ کے مطابق ٹماٹر 13.45 اور آلو 8.33 فیصد سستے ہوئے،کیلے5.66 اور پیاز کی قیمت 2.42 فیصد کم ہوئی،حالیہ ہفتے کے دوران ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔