ایل این جی کی قیمت میں بڑی کمی،اوگرا نےنوٹیفکیشن جاری کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)ایل این جی کی قیمت میں21 فیصد سے زائد کی کمی ہوگئی ۔
اوگرا نے ستمبر کے لیے ایل این جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق ایل این جی کی قیمت میں 3.91 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک کمی کی گئی ہے،سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی 3.83ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوئی اورسوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15.19ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والوں کا کریمینل ریکارڈ چیک کرنے کافیصلہ
سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی3.91 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوئی جس کے بعد سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 14.22ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکردی گئی ہے۔