25 سے 30 ستمبر کے دوران بارشیں؛این ڈی ایم اےکا الرٹ جاری

Sep 25, 2026 | 15:38:PM
25 سے 30 ستمبر کے دوران بارشیں؛این ڈی ایم اےکا الرٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے 25 سے 30 ستمبر کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں متوقع بارشوں اور ممکنہ موسمی خطرات کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جس کے باعث بعض علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،25 اور 26 ستمبر کو مغربی ہواؤں کے نظام کی شدت میں اضافے کا امکان ہے،ممکنہ بارش کے باعث پہاڑی علاقوں اوربرساتی ندی نالوں میں اچانک طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان میں استور، اسکردو، روندو، گھانچے اور شگر، آزاد کشمیر میں نیلم ویلی، حویلی، پونچھ اور سدھنوتی کے علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے،اسی طرح خیبر پختونخوا میں سوات، باجوڑ، دیر، کوہستان، کولئی پالس، بٹگرام اور مانسہرہ کے علاقوں میں بھی سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق 30 ستمبر تک خطہ پوٹھوہار، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے،اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، مری، گلیات میں شدید بارش کے باعث شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے،اسی طرح میانوالی، خوشاب، بھکر، لیہ، سیالکوٹ میں بھی شدید بارش کے باعث شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے،لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سرگودھا، میں بھی شدید بارش کے باعث شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’’سپر ایل نینو‘‘ سے 4 لاکھ 51 ہزار اموات؟ماہرین نے خبردارکردیا
این ڈی ایم اے کے مطابق فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال اور جھنگ سمیت متعدد علاقوں میں شدید بارش کے باعث شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے،خیبر پختونخوا میں دیر، سوات، بونیر، مالاکنڈ ،شانگلہ، بٹگرام، کوہستان، مانسہرہ،ایبٹ آباد، ہری پور، نوشہرہ، صوابی، مردان،پشاور، کرم، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت،ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں بھی شدید بارش کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کوسیلابی صورتحال سمیت دیگر ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ ممکنہ متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں اور ضروری وسائل پہلے سے تیار رکھیں،بارش اور ندی نالوں کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جائے ،عوام برساتی ندی نالوں،پہاڑی نالوں اور پانی میں ڈوبی سڑکوں کو عبور کرنے سے گریزکریں،نشیبی اور خطرے سے دوچار علاقوں میں محتاط رہیں اور حفاظتی تدابیر اپنائیں۔