مسلسل کمی کے بعد سونا پھر4700روپےمہنگا؛فی تولہ کتنے کاہوگیا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)مسلسل کمی کے بعد سونے اور چاندی کی قیمت میں ایک بارپھراضافہ ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 47 ڈالر مہنگا ہوکر 4305 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 4700 روپے مہنگا ہوگیاجس کے بعدفی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 53 ہزار 36 روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:سندھ ہائیکورٹ میں ویڈیو ریکارڈنگ اور تصاویر بنانے پر پابندی عائد
دس گرام سونا 4029 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 88 ہزار 404 روپے کا ہوگیا ہے،فی تولہ چاندی 126 روپے اضافے سے 6963 روپے کی ہوگئی ہے۔