کسان اتحادکا مطالبات کی منظوری کیلئےاسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان

 ملک بھر سے کسانوں کے قافلے اسلام آباد مارچ میں شریک ہوں گے، چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ

Sep 25, 2026 | 16:42:PM
کسان اتحادکا مطالبات کی منظوری کیلئےاسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین) چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے مطالبات کی منظوری کے لیے اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔
 خالد حسین باٹھ کاکہناہے کہ کسانوں اور زمینداروں کے مسائل کے حل کے لیے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کر رہے ہیں، ملک بھر سے کسانوں کے قافلے اسلام آباد مارچ میں شریک ہوں گے،کسانوں کے حقوق اور مطالبات کے لیے قومی سطح پر بھرپور تحریک چلائیں گے، زرعی شعبے کو درپیش مسائل کے حل تک جدوجہد جاری رہے گی،ملک بھر کا کسان شدید معاشی بحران اور مشکلات کا سامنا کر رہا ہے، حکومت کی زرعی پالیسیوں نے کسانوں کو بدحالی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔
 خالد حسین باٹھ کاکہناہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زرعی پالیسیوں پر سخت تحفظات ہیں،ان کے  استعفے کا مطالبہ کرتے ہیں،کسان ملکی غذائی ضروریات پوری کرنے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، گزشتہ تین برسوں کے دوران ناقص پالیسیوں سے زرعی شعبہ شدید متاثر ہوا ہے، بڑھتی مہنگائی کے باعث غریب آدمی کے لیے سستی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا ہے،کسانوں اور زرعی شعبے کی بحالی کے لیے ہنگامی اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں، خوشحال کسان ہی بلوچستان اور پاکستان کی خوشحالی کی ضمانت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مہنگائی میں 0.99 فیصد اضافہ،سالانہ شرح 11.92 فیصد پر پہنچ گئی

خالد حسین باٹھ کامزیدکہناہے کہ بیوروکریٹس کو کسانوں اور زمینداروں کے مسائل کا علم نہیں،بیوروکریٹس نے یہ ملک تباہ کردیا ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے اپیل ہے کہ بلوچستان میں زراعت پر ایمرجنسی نافذ کی جائے، بلوچستان کے ترقیاتی کاموں کو روک کر زراعت پر توجہ دی جائے،بلوچستان میں بدامنی کی وجہ سے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر اپنے دفاتر تک نہیں جاسکتے۔