نواز شریف کے دیرینہ ساتھی اور سابق رکن قومی اسمبلی چودھری اشرف انتقال کر گئے

Sep 25, 2026 | 17:30:PM
نواز شریف کے دیرینہ ساتھی اور سابق رکن قومی اسمبلی چودھری اشرف انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق رکن قومی اسمبلی چودھری محمد اشرف 90سال کے عمر میں انتقال کر گئے۔ 

 مرحوم کا شمار سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے دیرینہ ساتھیوں میں ہوتا تھا۔ وہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر 4 بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ۔ 

چودھری محمد اشرف پاکستان بار کونسل کے ممبر ، سابقہ پارلیمانی سیکرٹری ایجوکیشن بھی رہ چکے تھے۔ چودھری محمد اشرف،چیئرمین قائمہ کمیٹی لا اینڈ جسٹس قومی اسمبلی اور وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل بھی رہ چکے ہیں ۔ 

خاندانی ذرائع کے مطابق چودھری محمد اشرف کی نماز جنازہ کل 26ستمبر بروز ہفتہ صبح 10 بجے مسجد شہداء فرید ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں:معروف بالی ووڈ اداکار مشتاق خان انتقال کر گئے

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: