آئی فون 18 پرو، پرو میکس میں بڑی سافٹ وئیر خرابی کا انکشاف

Sep 25, 2026 | 18:31:PM
آئی فون 18 پرو، پرو میکس میں بڑی سافٹ وئیر خرابی کا انکشاف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آئی فون 18 پرو اور پرو میکس کے صارفین کے لیے بُری خبر، نئے ماڈلز میں بڑی سوفٹ وئیر خرابی کا انکشاف ہوا ہے، فیس آئی ڈی ان لاک میں ناکامی پر فون جام ہونےکے ساتھ دوبارہ ری سٹارٹ ہونے کی شکایات، کمپنی نے حل پر کام شروع کر دیا۔

 ایپل کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ نئے لانچ ہونے والے آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس کے ماڈلز میں سامنے آنے والی ایک بڑی سافٹ ویئر خرابی (بگ) کو دور کرنے کے لیے فوری حل پر کام کر رہے ہیں، یہ مسئلہ ماڈلز کی باضابطہ فروخت شروع ہونے کے فوراً بعد سامنے آیا، جس پر صارفین کی جانب سے مسلسل شکایت کی جا رہی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ جب ‘فیس آئی ڈی’ (Face ID) کے ذریعے فون ان لاک کرنے کی کوشش ناکام ہوتی ہے، تو فون سیکنڈز کے لیے مکمل طور پر فریز (جام) ہو جاتا ہے اور ٹچ کا جواب دینا بند کر دیتا ہے۔

اس کے فوراً بعد ڈیوائس خود بخود بند ہو کر دوبارہ آن (ریسٹارٹ) ہو جاتی ہے۔ایپل نے اعلان کیا ہے کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کام جاری ہے اور یہ خرابی آنے والی iOS 27 کی نئی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے ذریعے دور کر دی جائے گی۔

کمپنی نے فیس آئی ڈی کی ناکامی کی اصل وجہ کے بارے میں فی الحال کوئی تفصیلات شیئر نہیں کیں، تاہم یہ خرابی فی الوقت تمام کے بجائے کچھ صارفین کو پیش آ رہی ہے۔

کمپنی کی جانب سے آئندہ اپ ڈیٹ کے بعد متاثرہ صارفین کے آئی فونز فریز ہونے اور غیر متوقع طور پر ریسٹارٹ ہونے سے مکمل محفوظ ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :سٹاک مارکیٹ کا مثبت اختتام، ہنڈریڈ انڈیکس میں 266 پوائنٹس کا اضافہ