الیکشن کمیشن تعیناتیاں،وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر کو ایک اور خط ارسال کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف) وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو ایک اور خط ارسال کردیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ملاقات اور الیکشن کمیشن تعیناتیوں سے متعلق خط لکھا گیا ہے ،اپوزیشن ترجمان اخوانزادہ حسین یوسفزئی نے خط موصول ہونے کی تصدیق کر دی ۔
اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا ہے کہ حکومت ماضی کی ملاقاتوں کے کمٹمنٹ سے پیچھے ہٹتی نظر آرہی ہے،خط موصول ہوا ہے رانا ثنا اللہ اور دیگر افراد سے توقع رکھتے ہیں اپنی زبان پر قائم رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق خط میں وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کو وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے انتقال کر گئے