موسم آج رات اور کل کیا گل کھلائے گا؟ میٹ ڈیپارٹمنٹ کی نئی فورکاسٹ آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) آج رات اور کل دن بھر کے دوران محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اوروسطی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں /آند ھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے۔
کل ہفتہ کے روز بھی ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم کشمیر ، گلگت بلتستان اور وسطی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں /آند ھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا: صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم جبکہ بالائی اضلاع مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔
پنجاب کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم خشک اور دن کےدوران گرم رہے گا۔ تاہم خوشاب، سرگودھا ، چنیوٹ ، فیصل آباد ، جھنگ ، بھکر،لیہ ، ڈی جی خان اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/آند ھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے ۔
سندھ: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔