ڈی جی ایکسائز کاپراپرٹی ٹیکس وصولی کیلئے فیلڈ دفاتر کھلے رکھنے کا حکم

Sep 25, 2026 | 19:25:PM
ڈی جی ایکسائز کاپراپرٹی ٹیکس وصولی کیلئے فیلڈ دفاتر کھلے رکھنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)ڈی جی ایکسائز نے پراپرٹی ٹیکس وصولی کیلئے فیلڈ دفاتر کھلے رکھنے کا حکم دیدیاگیا، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر فیصل شہزاد سندھو کی جانب سے مراسلہ جاری کردیا گیا۔

عمرشیر چٹھہ نے کہا ہے کہ تمام فیلڈ دفاتر 27 ستمبر 2026 بروز اتوار کھلے رہیں گے،26 ستمبر سے 30 ستمبر تک تمام دفاتر رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔

ڈی جی ایکسائز کاکہناتھا کہ اقدام کا مقصد ٹیکس دہندگان کو واجبات جمع کرانے میں سہولت دینا ہے،لاہور سمیت پنجاب کے تمام ڈائریکٹرز کے تمام دفاتر میں عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

یادرہے کہ پراپرٹی ٹیکس پر رعایت کی مدت 30 ستمبر 2026 کوآخری روز ہے۔

یہ بھی پڑھیں:موسم آج رات اور کل کیا گل کھلائے گا؟ میٹ ڈیپارٹمنٹ کی نئی فورکاسٹ آ گئی

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: