مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد حنیف جٹ انتقال کرگئے
وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چوہدری حنیف جٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد)چیچہ وطنی سے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد حنیف جٹ حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔
چوہدری محمد حنیف جٹ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 سے منتخب ہوئے تھے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ بعد از نمازِ عصر آزادی چوک اسٹیڈیم، چیچہ وطنی میں ادا کی جائے گی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی چوہدری حنیف جٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مرحوم حنیف جٹ کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے بلندیٔ درجات کی دعا کی، وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی چوہدری حنیف جٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں:یورپی یونین کا دوسرے ممالک کیساتھ مل کر اپنی سکیورٹی کونسل بنانے کا اعلان