ایم نائن موٹروے رائٹ آف وے اور زمین الاٹمنٹ کیس کا فیصلہ سنا دیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شوکت کورائی)سندھ ہائیکورٹ نے ایم نائن موٹروے رائٹ آف وے اور زمین الاٹمنٹ کیس کا فیصلہ سنا دیا،عدالت نے ایم نائن موٹروے سے متعلق درخواستیں نمٹا دیں۔
سندھ ہائیکورٹ نے معاملہ حکومتِ سندھ کے مجاز حکام کو ارسال کر دیا،این ایچ اے کو حکومتِ سندھ کو رسمی ریفرنس بھیجنے کی ہدایت کردی،مجاز اتھارٹی کو 45 دنوں کے اندر تمام فریقین کو سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا گیا،فیصلے تک ایم نائن موٹروے سے متعلق عدالت کا موجودہ اسٹیٹس کو برقرار رہے گا۔
عدالت نے تمام فریقین، این ایچ اے اور متاثرہ افراد کو اپنا اپنا موقف پیش کرنے کی اجازت دے دی،مجاز اتھارٹی قانون کے مطابق اور مکمل شفافیت کے ساتھ جامع آرڈر جاری کرنے کی پابند ہوگی۔
وکیل این ایچ اے نے کہاکہ حکومت سندھ نے 2012 میں موٹر وے کیلئے زمین کی لیز نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو دی، 2017میں یہ لیز منسوخ کردی گئی جو خلاف قانون ہے۔
وکیل سندھ حکومت نے کہاکہ زمین ہمیشہ صوبے کی ملکیت ہوتی ہے،این ایچ اے رسائی کے نام پر زمینیں بیچ رہی ہے، اتھارٹی کو اراضی کی منتقلی منسوخ کی جاچکی ہے، وکیل حکومت سندھ نے کہا کہ زمین کی قیمت ادا کیے بغیر اتھارٹی ٹول ٹیکس وصول نہیں کرسکتی، وکیل این ایچ اے نے کہاکہ حکومت سندھ موٹر وے کو اپنی تحویل میں لے کر ٹول ٹیکس وصول کرنا چاہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کے دیرینہ ساتھی اور سابق رکن قومی اسمبلی چودھری اشرف انتقال کر گئے