ترسیلات زر کی شرح 11 ارب ڈالر اضافہ،41 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں

Sep 25, 2026 | 19:09:PM
 ترسیلات زر کی شرح 11 ارب ڈالر اضافہ،41 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق   ترسیلات زر کی شرح  میں 11 ارب ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ترسیلات زر 10 ارب ڈالر سے بڑھ کر 41 ارب ڈالر تک جا پہنچی ہیں ۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پر خصوصی فوکس کرکے فارن ایکسچیبج کی مدمیں100ملین ڈالر کااضافہ ہوا، سال 2025 میں ان فلوز 85 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے تھے ، 2022 کے مقابلے میں ان فلوز اور آؤٹ فلور تقریبا برابر رہے ہیں۔

ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ صفر سے ایک فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے ، مالی سال 22ء میں افراطِ زر تیزی سے بڑھ کر 38 فیصد پر پہنچ گئی تھی، مالی سال 22ء میں 18 ارب ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہوا تھا، 2023ء میں اسٹیٹ بینک نے 8 ارب ڈالر اوپن مارکیٹ میں جاری کیئے تھے ۔

درآمدات پر قدغن سے مالی سال 23ء میں جی ڈی پی نمو سالانہ 0.2 فیصد تک سکڑگئی تھی، اسٹیٹ بینک نے گزشتہ تین سالوں میں اوپن مارکیٹ سے 30 ارب ڈالر خریدے ہیں ، اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 27 ارب ڈالر سے بڑھ گئے ہیں، ملکی زرمبادلہ ذخائر تین ماہ کی امپورٹس کے برابر ہیں جسکو بڑھا کر چار ماہ تک کیا جائیگا ۔

 پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ یورو بانڈ کے اجراء کی وجہ سے مزید بہتر ہوگئی ، پاکستان نے تین ارب ڈالر کے یوریو بانڈز کا اجراء کرکے فارن انویسٹرز کا اعتماد حاصل کیا ، پاکستان آئندہ بھی عالمی بانڈز کا اجراء کرے گا ، اس متعلق منصوبہ بندی جارہی ہے، کمرشل بینکس ایکسپورٹرز کو ریلیف دینے کیلئے فنائنسنگ ساڑھے چار فیصد پر دے رہے ہیں ۔

 بینکوں کی طرف سے ایکسپورٹ بڑھانے پربرآمدکنددگان کو خصوصی مراعات دی جارہی ہیں ، ملکی ترسیلات زر آئندہ سال کے اختتام تک 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرجائے گی ، پاسبان ریمیٹنس اسکیم کو متعارف کرنے کا مقصد ملکی ترسیلات زر کو مسلسل بڑھانا ہے ،پاکستان بینکس ایسوسی ایشن اور اسٹیٹ بینک شفاف طرز پر اسکیم کو متعارف کررہی ہے۔

پاسبان ریمیٹنس اسکیم کے ذریعے ذیادہ ترسیلات زر بھیجنے والے کو خصوصی مراعات دی جائیں گی ، پاسبان ریمیٹنس اسکیم کو یکم اکتوبر سے فعال کردیا جائے گا ، پاسبان ریمیٹنس اسکیم کے ذریعے کمرشل بینکس 16 ارب ڈالر کے ریوارڈز جاری کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :دھرنوں سے بھاگ گئے، ہمت ہے تو آؤ ، عطا تارڑ کا تحریک انصاف کو چیلنج