قتل اور اغوا کا جرم ثابت ہونے پر 3 مجرموں کو پھانسی اور ایک کو عمر قید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) خیرپور کی کریمنل ماڈل ٹرائل کورٹ نے قتل اور اغوا کا جرم ثابت ہونے پر 3 مجرموں کو پھانسی اور ایک کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
جج لیاقت علی کھوسو کی عدالت نے سال 2014 کے سرفراز علی خواجہ قتل کیس کا آج فیصلہ سنایا ۔
فیصلے میں عبدالغفار خواجہ، غلام اصغر خواجہ اور عبدالرزاق خواجہ کو قتل کا جرم ثابت ہونے پر پھانسی کی سزا سنائی گئی جبکہ چوتھے ملزم اسحاق خواجہ کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔
چاروں مجرم پچیس لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کریں گے۔ 25 لاکھ روپے جرمانے کی رقم مقتول کے ورثاء کو ادا کی جائے گی، جبکہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزمان کو مزید 2 سال قید بھگتنا ہوگی۔
4 جنوری 2014 کو ٹنڈومستی تھانے کی حدود میں لاڑکانہ، خیرپور بائی پاس کے قریب گاؤں حیدر علی لنجوانی میں پرانی دشمنی پر فائرنگ کرکے سرفراز علی خواجہ کو قتل کیا گیا تھا۔