مانسہرہ :کار بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری، 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مانسہرہ کے علاقے بالاکوٹ کے قریب ڈمگلہ مقام پر کار بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری ۔
ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی ہو گئے ، جاں بحق ہونے والوں میں ذیشان پرویز، زوجہ زیشان اور بھائی افنان شامل ہیں۔
تینوں جاں بحق افراد کے جسد خاکی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کے ذریعے بالاکوٹ ہسپتال منتقل کر دی گئیں، حادثے کے تمام زخمیوں کو طبی علاج کے لیے کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :سٹاک مارکیٹ کا مثبت اختتام، ہنڈریڈ انڈیکس میں 266 پوائنٹس کا اضافہ